اسلام آباد ( وقار عباسی سے ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے انتظامی معاملات میں مزید سرعت لانے اور میئر کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے وفاقی حکومت لوکل باڈیز کمیشن ( مقامی حکومت کا کمیشن ) تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے کمیشن کے قیام کی منظوری آج وزارت داخلہ دے گی ۔ ذرائع کے مطابق لیگی میئر شیخ انصر کی مسلسل خراب کارکردگی کا مانیٹر کرنے اور ان کے خلاف ممکنہ کاروائی کے لیے وفاقی حکومت نے اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ہیں اس ضمن میں لوکل باڈیزایکٹ 2015کے تحت مقامی حکومت کا کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمیشن کا سربراہ ریٹائر ڈ سرکاری ملازم ہو گا کمیشن میں قومی اسمبلی کے دو اراکین ایک کی تقرری قائد ایوان اور ایک کی قائد حزب اختلاف نامزدگی کرے گا جبکہ حکومت کی جانب سے دو ممتاز سند یافتہ اور تجربہ کار ٹینکوکریٹ جن میں ایک خاتون شامل ہوگی بھی نامزد کیے جائیں گے کمیشن میں چیف کمشنر آفس کا گریڈ انیس کا افسر ، وفاقی ترقیاتی ادارے کے گریڈانیس کی سطح کا افسر بھی شامل ہوگا علاوہ ازیں کمیشن میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ڈائریکٹر فنانس و مالیات کو کمیشن کا سیکرٹری مقرر کیا جائے گا ایکٹ کے تحت کمیشن مخصوص کام کے لیے کسی بھی سرکاری عہدیدار کو کمیشن میں شامل کرسکے گا ایکٹ کے تحت مقامی حکومت کے کمیشن کے چیئرمین سیکرٹری ، چیف کمشنر ، اور چیئرمین سی ڈی اے کے نمائندوں کے علاوہ عہدے کی معیا د پانچ سال ہوگی مقامی حکومت کے اس کمیشن کو حکومتی اطلاع اور سماعت کا موقع دینے کے بعد کسی رکن کو کمیشن سے وجوہات قلمبند کرنے کے بعد عہدے سے ہٹانے کی مجاذہوگا کمیشن کی رکنیت میں حکومت بقیہ مدت کے لیے دوسرے شخص کا بطور کمیشن رکن تقرر کرسکے گی حکومت اس کمیشن کے لیے الگ سے سالانہ بجٹ فراہم کرے گی کمیشن کا سیکرٹری ہی اس کا اکاونٹنگ آفیسر ہو گا کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ مقامی حکومت کا سالانہ اور خصوصی معائنوں کا انعقاد کر ے گا اور اس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کرے گا کمیشن کارپوریشن کے آڈٹ اور اسکے خلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے اور نیب کو بھی کیس ریفر کرنے کا اختیار رکھتا ہے کمیشن حکومت ، مقامی حکومت اور دیگر شعبہ جات کے درمیان پائے جانے والے تنازعات کو حل کرنے اور کمیشن کے تنازعے کو حل کرے گا حکومت کمیشن کی سفارشات پر مئیر یا چیئرمین کو ذیلی دفعہ ( ا) کے تحت شفاف تحقیقات کے لئیے تین ماہ کے لیے معطل کرسکے گا کمیشن تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر میئر و ڈپٹی میئرز کو قصور وار ٹھہرائے گا تو حکومت کو مذکورہ عوامی نمائندوں کو برطرفی کی بھی سفارش کرے گا قبل ازیں لوکل باڈیز ایکٹ کے تحت مقامی حکومت کے بورڈ کی بھی تشکیل دے دی گئی ہے لوکل باڈیز کا چیئرمین چیف کمشنر اسلام آباد ہے مقامی حکومت کے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج وزارت داخلہ سے جاری ہونے کاامکان ہے اس ذریعے کے مطابق میئر اسلام آباد کو اسی کمیشن کی سفارشات پر فارغ کیے جانے کابھی قوی امکان ہے جو شہری مسائل میں بڑی وجہ قرار دیئے جارہے ہیں ۔
وفاقی حکومت لوکل باڈیز کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ ، وزارت داخلہ آج منظوری دیگی
Dec 10, 2019