اسلام آباد(پ ر)سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) کے زیراہتمام کل بروزبدھ کو ’’میری زمین میرے لوگ‘‘ کے عنوان کے تحت پی این سی اے میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے خوبصورت اور دلکش مناظر اور ثقافتی ورثہ کی عکاس منتخب تصاویر رکھی جائیںگی۔