ممنوعہ گٹکاکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرتین فوڈپوائنٹ سیل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکاکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرتین فوڈپوائنٹ سیل کردئے متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر2لاکھ49ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، غیر معیاری سٹوریج،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرنورمحل فوڈز کو سیل کردیااسی طرح ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ، صفائی کے ناقص انتظامات پر سہیل جنرل سٹور،خورشید جنرل سٹور اورکیانی پان شاپ کو سربمہر کیا گیاعلاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ85 ہزار جرمانے عائد کیے جہلم اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 64ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میںممنوعہ گٹکا،ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کوتلف کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن