راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بنی پولیس نے مبینہ 888گینگ کا سرگرم رکن گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا ایس پی راول آصف مسعود نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 888گینگ کا انتہائی سرگرم رکن انزد گل کو اسلحہ کی نمائش کرکے اسکی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے جو اس طرح سے معاشرہ میں اپنے خوف کی دھاک بیٹھانانے کیلئے سرگرم تھا ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے دیگر قانون شکنوں کے بارے میں اہم انکشافات کی توقع ہے جن سے گینگ کے دیگر ملزمان کو ٹریس کرنے اور جن وارداتوں میں یہ گینگ ملوث رہا ہے انکو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی ایس پی نے کہا کہ گرفتار ملزم 888گینگ کا سرگرم رکن ہے اور معاشرے میں خودکو خوف کی علامت کے طور پر ظاہر کرنے کے لئے مختلف قانون شکنیاں کرکے اسلحہ کی کھلے عام نمائش کرتا ہے سی پی او نے 888گینگ کے رکن کی گرفتاری پر کہا کہ معاشرے میں کسی کو بھی خوف کی علامت بننے نہیں دیا جائے گاقانون شکن عناصر کی گرفتاری پولیس کی اولین ترجیح ہے قانون سب کے لئے برابر ہے قانون شکن چاہے کتنا بھی طاقت ور ہو قانون کی طاقت سے بالاترنہیں ہے ملزم سے تفتیش کر کے گروپ کے دیگر ممبران اور سہولت کاروں کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے یہ بھی پتہ چلایا جائے کہ ملزم کن وارداتوںمیں ملوث تھا ، اور ہر واردات پر مقدمہ درج کیا جائے ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے کڑی سے کڑی سزادلوائی جاسکے۔