پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا ء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔ورکشاپ کے شرکا ء نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔شرکا کو کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔بعد ازاں ورکشاپ کے شرکا کو پاکستان بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا۔
میری ٹائم ورکشاپ کے شرکاءکا کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ
Dec 10, 2019 | 13:14