وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھامیں شہریت کے متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے، مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی لوک سبھامیں شہریت کےمتنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اوربل پر قانون سازی دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متنازع بل آرایس ایس کے ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکا حصہ ہے، فاشسٹ مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کررہی ہے۔
بھارتی لوک سبھامیں متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے:وزیراعظم عمران خان
Dec 10, 2019 | 13:18