شرمین عبید کی اینیمیٹڈ فلم”ستارہ“امریکہ میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

Dec 10, 2019 | 13:22

ویب ڈیسک

پاکستان کی نامور فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم 'ستارہ' کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد 2019 کے اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران تین ایوارڈز سے نواز ا گیا۔ فلم ”ستارہ: لیٹ دی گرلز ڈریم“ کو اس تقریب کے دوران بہترین اسکرین پلے، بہترین میوزک اسکور اور ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیے گئے۔ اس فلم کی کہانی بھی شرمین عبید نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہے۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی 'پری' کے گرد گھومتی ہے جو پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے البتہ کم عمر میں ہی اس کی شادی کردی جاتی ہے۔ فلم میں اس نوجوان لڑکی کی کہانی اس کی چھوٹی بہن کے نظریے سے دکھائی گئی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ستارہ اپنی 6 سالہ بہن کے ساتھ کھیلتے اور پائلٹ بننے کے سپنے دیکھتی رہتی ہے اور اسی دوران ان کے والدین ان کی شادی طے کر لیتے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کھیلنے کودنے کے دنوں میں اپنی بڑی بہن کو سرخ جوڑے میں دیکھ کر ان کی کمسن بہن رو پڑتی ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا۔ فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے۔فلم کو لاس اینجلس میں ملنے والے اعزازات کے حوالے سے شرمین عبید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بےحد خوش ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ہمارے فنکار اور اینیمیٹرز بہت محنت کرتے ہیں اور ہم اپنی فلم کو دنیا کے سامنے لاکر بےحد پرجوش ہیں۔ فلم ستارہ' اگلے سال 8 مارچ کو نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردی جائے گی۔

مزیدخبریں