اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روس کی یوکرین کے جنوبی جزیرہ نما کریمیا سے اپنی فوجیں نکالنے اور بغیر کسی تاخیر کے اپنا قبضہ ختم کرنے کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 63 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 19نے مخالفت، 45نے ووٹ نہیں دیا جبکہ زیادہ تر مغربی ممالک نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں اس بات پر تشویش کا ظہار کیا گیاکہ کریمیا پر روسی فوجوں میں اضافہ نہ صرف قابض اقتدار کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ روس نے یوکرین کے فوجی اداروں کا استعمال کرتے ہوئے کریمین رہائشیوں کو روسی فوجوں میں شامل بھی کیا ہے۔ قرارداد میں نہ صرف روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوج کے استعمال اور کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا بلکہ کریمیا کے گرد بحراوقیانوس کے درمیان بحئیرہ اسود اور اس سے منسلک آبنائے ازوو اور کیرچ سٹریٹ سمندر میں روسی اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں نومبر میں یوکرین بحری کشتیوں کے عملے کے 24ارکان کی رہائی پر روسی اقدامات کو سراہتے ہوئے غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے یوکرینی شہریوں کی رہائی اور ان کی یوکرین واپسی یقنی بنانے کے لیے مذاکارات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کریمیا سے روسی فوجیں نکالنے کے لیے قرارداد پیش
Dec 10, 2019 | 14:22