انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین عشروں میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں پچانوے ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ شہادتوں کے ان واقعات کے نتیجے میں بائیس ہزار نوسودس خواتین بیوہ اور دس لاکھ سات ہزار سات سو اسی بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گیارہ ہزار ایک سو پچھہتر خواتین کی بےحرمتی کی۔ادھر حریت رہنماوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دوسری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اپنی ٹیمیں وہاں بھیجیں۔
بھارتی فوجیوں نےگزشتہ تین عشروں میں 95 ہزارسےزائدبےگناہ کشمیریوں کوشہیدکیا:رپورٹ
Dec 10, 2019 | 14:42