پرچون سطح پرسرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅجاری رہا تاہم دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو پس پشت ڈال کر گراںفروشی جاری رکھی ،حکومت نے گراں فروشوں کیخلاف آگاہی مہم تیز کرتے ہوئے خریداروں پر زور دیا ہے کہ وہ صر ف حکومت کے مقررکردہ نرخوںپر خریداری کریں اور شکایت کی صورت میں حکومت کی پرائس کنٹرول ہیلپ لائن 0800-02345پر رابطہ کریں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھی آلو نیا کچاچھلکا 45کی بجائے55سے60،آلو سٹور 26کی بجائے35سے40،پیاز69کی بجائے80سے 90،ٹماٹر 145کی بجائے160سے170،لہسن دیسی 228کی بجائے250سے260،لہسن چائنہ 234کی بجائے270سے280،ادرک چائنہ294کی بجائے340سے350،بینگن42کی بجائے50،کھیرا فارمی60،کریلے68کی بجائے75سے80،پالک فارمی 21کی بجائے25،پالک دیسی32کی بجائے35سے40،لیموںچائنہ52کی بجائے52سے 60،میتھی30کی بجائے40،لہسن ایرانی169کی بجائے200،بندگوبھی44کی بجائے 55سے60،پھول گوبھی57کی بجائے65سے70،گھیا کدو 54کی بجائے60سے65،شلجم30کی بجائے40،سبز مرچ 125کی بجائے140سے150،شملہ مرچ162کی بجائے180،اروی77کی بجائے85سے90،بھنڈی 96کی بجائے110سے120،مٹر96کی بجائے120،مولی 13کی بجائے20،گاجر دیسی 44کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے50،پھلیاں63کی بجائے70سے75،ساگ 24کی بجائے 25جبکہ مونگر83کی بجائے90سے 100روپے فی کلو فروخت ہوئے ۔برائلر گوشت7روپے کمی سے 183،زندہ برائلر مرغی5روپے کمی سے126روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 117روپے فی درجن فروخت ہوئے۔حکومت کی جانب سے گراں فروشوں کیخلاف مہم تیز کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں موبائل پر پرائس کنٹرول ہیلپ لائن کے استعمال کےلئے پیغامات بھجوائے جارہے ہیں ۔حکومت کی جانب سے واضح کہا گیا ہے کہ عوام اشیائے ضروریہ کی حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر خریداری کریں ۔
پرچون سطح پرسرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ،دکانداروں نے گراں فروشی جاری رکھی
Dec 10, 2019 | 16:30