روس کریمیا سے اپنی فوج واپس بلائےاوریوکرین کےعلاقے پراپنا عارضی تسلط ختم کرے:جنرل اسمبلی میں قرار دادمنظور

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں روس پر زوردیاگیا ہےکہ وہ کریمیا سے اپنی فوج واپس بلائے اور یوکرین کے علاقے پر اپنا عارضی تسلط ختم کرے۔

 193 رکنی اسمبلی میں63 ملکوں نے قرار داد کے حق میں جبکہ 19 نے مخالفت میں ووٹ دیا،66 رکن ممالک غیر حاضر رہے جبکہ 45 نےرائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔

 قرار داد میں روس کی طرف سے قابض ملک کی حیثیت سے کریمیا میں فوجیوں کی تعیناتی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

 قرار داد میں کریمیا کے اطراف بحیرہ اسود کے حصوں ، بحر ازوف اور آبنائے Kerch میں روس کی سرگرمیوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن