بھارت کا جنگی جنون نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے. سردار مسعود خان

آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کے لئے بھی بڑا خطرہ ہے۔

وہ منگل کے روز مظفر آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارCONFLICT اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے زیراہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہماری بہادر مسلح افواج پوری قوم کی حمایت سے منہ توڑ جواب دیں گی اور بھارت کو ذلت آمیزشکست سے دوچار کریں گی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ کشمیر نہ صرف پاکستان کی شہ رگ ہے بلکہ د ونوں قوموں کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے تمام فورموں پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی مرضی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا۔

ای پیپر دی نیشن