لاہور( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دیکڑ فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ایسے ملزمان قطعی رعایت کے مستحق نہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ملزم محبوب علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے لوگوں کو حج پر بھجوانے کے پیسے لیے ،لوگوں کے ساتھ حج کے معاملے پر فراڈ کیا،ایسے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ اگر ملزم لوگوں کے پیسے واپس کرتا ہے تو ضمانت ہوگی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمیںمشاورت کا وقت دیا جائے ۔عدالت نے ملزم محبوب علی کی درخواست ضمانت پر کاروائی دس روز تک ملتوی کردی۔
حج کے نام پر فراڈ کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں ،رقوم کی واپسی تک ملزم کو ضمانت نہیں دینگے
Dec 10, 2020