لاہور(نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سودی نظام کو پاکستانی معیشت پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے جب تک سودی نظام موجود ہے کر پشن، مہنگائی اور غربت کے خاتمے جیسے مسائل کا حل کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتے ہیں وہ جمعہ کے خطبہ میں سودی نظام کیخلاف آواز بلند کر یں۔ بدھ کے روز اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے پروفیسر فیاض احمد سلفی ، ڈاکٹر ذکا اللہ شاہ بخاری، پیر سید عاشق حسین شاہ، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ، مولانا عبد الستار نیازی ، مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی اور مولانا پروفیسر محمد نعیم نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ علما اور تاجروں کی جانب سے سود کے نظام کے خلاف عوامی مہم شروع کر نے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ابتک جتنی بھی معاشی تباہی اور بربادی ہوئی ہے اور ملک میں بدتر ین کرپشن ہو رہی ہے اس کی بنیادی اور بڑی وجہ پاکستان میں سودی نظام ہے اتنے پیسے عوام کی صحت اور تعلیم پر خرچ نہیں ہوتے جتنے پاکستان ہر سال سود کی مد میں مختلف اداروں اور بنکوں کو ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد نے ہمیشہ پاکستان میںسودی نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے اور جمعہ کے روز ہم سودی نظام کے خلاف خطبہ کے دوران بھی عوام کو ملک دشمن نظام کے بارے میں آگاہی فراہم کر یں گے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اگر ریاست مدینہ کیلئے عملی طور پر کچھ کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔