پی ٹی آئی حکومت مکمل ایکسپوز‘ عمران کب تک تسلیاں دینگے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے سامنے اڑھائی سالوں میںمکمل ایکسپوز ہو گئی۔ وزیراعظم جھوٹے وعدوں پر کب تک لوگوں کو تسلیاں دیںگے۔ حکومت نے اپنے آپ کو بندگلی میں بند کر دیا ہے۔ وزراء کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔ پھر کہتا ہوں کہ شفاف الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا۔ عوام الیکشن کے نام پر جعلسازی سے تنگ آ چکے۔ وکلا نے جمہوریت کے لیے بڑا کردار ادا کیا۔ اسلامی قوانین کے نفاذ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب اراکین کے اعزاز میں  عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن اتحاد عوام کو بے وقوف بنانے کی سیاست ترک کر دیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ دونوں اطراف نے حکمرانی کے مزے لوٹے اور ملک کو غربت اور قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  اور سابق وزیراعلیٰ  منظور وٹو نے منصورہ میں  الگ الگ ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رہنمائوں کے درمیان قومی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...