اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثر لوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے حوالے سے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے عزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کے بااثر افراد منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں۔ ان ہی کی وجہ سے یہ ممالک مفلسی کے اگھاٹ اتارے جارہے ہیں۔