ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی  فرارہونے کی کوشش ناکام 

Dec 10, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پر پولیس اہلکار نے بھاگتے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم ذوالفقار کے خلاف تھانہ باٹا پور میں جان سے مارنے کی دھمکی اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے ۔پکڑے جانے کے باوجود ملزم بھاگنے کی کوشش کرتا رہا،پولیس اہلکار ملزم کو لے کر تھانے چلا گیا۔

مزیدخبریں