شیرا کوٹ زہریلے دہی بھلے کھانے سے ماں بیٹی جاں بحق،بیٹا بے ہوش

Dec 10, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) شیرا کوٹ کے علاقے میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے ماں بیٹی  جاں بحق جبکہ بیٹا بے ہوش ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ شہری اسمعیل کے گھر کے 8افراد نے دہی بھلے کھائے 3افراد کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ جہاں شہری اسمٰعیل کی بیوی کوثر اور بیٹی بریرہ جانبر نہ ہوسکی۔ جبکہ بیٹے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مدعی کے مطابق انہوں نے محلے میں واقع دکان طارق نامی شخص سے دہی بھلے لیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کو چھاپہ مارکر فوری گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا گیا۔ پوسٹمارٹم اور فرانزک کی رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں