واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سپریم کورٹ نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی ریاست پنسلوانیا میں کامیابی کالعدم قرار دینیکے لئے ری پبلکن پارٹی کی دائر درخواست کو مستردکردیا ہے۔درخواست مسترد کرنے کے ایک جملے پر مشتمل فیصلے میں ججز نے پنسلوانیا سپریم کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔رکن کانگریس،ری پبلکن کے رہنما اور صدر ٹرمپ کے حامی مائیک کیلی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ورچوئلی طور سے ریاست میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے تمام ووٹ غیر قانونی ہیں۔پنسلوانیا کی سپریم کورٹ نے قانونی چارہ جوئی میں غیر موزوں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ اس درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ملک کی اعلی ترین عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاست انتخابی نتائج کو منجمد کررہی تھی جس کے نتیجے میں آئندہ ہفتے الیکٹورل کالج کے لئے ووٹنگ ہونے والی تھی۔ٹرمپ نے ڈیموکریٹ اور سابق نائب صدر بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کو تاحال تسلیم نہیں کیا۔
مریکی سپریم کورٹ نے پنسلوانیا میں بائیڈن کی کامیابی کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی
Dec 10, 2020