دنیش کنیریا کی درخواست ، پی سی بی سے 15جنوری تک جواب طلب 

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست کی سماعت عدالت نے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو پندرہ جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت دنیش کنیریا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں جس پر جسٹس محمد علی مظہر  نے استفسار کیا کہ اس پابندی کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہوتی آئی سی سی میں ؟وکیل نے بتایا کہ دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے جس پر عدالت نے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو پندرہ جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا ہے خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن