کراچی (خبر نگار) سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ماں ا ور شیرخورا بیٹے کو کچل کر ہلاک کردیا ٹرک ماں بیٹے کی نعشیں روندتا ہوا دور تک لے گیا اور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ماں بیٹے کی نعشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت40سالہ شمشاد بی بی زوجہ اکرم اور شیر خوار بچے 9ماہ سلمان ولد اکرم کے نام سے ہوئی حادثے کے وقت بچہ ماںکی گود میں تھا پولیس زرائع کے مطابق متوفیہ ہائی وے پر بھیک مانگتی تھی صبح سویرے گاڑی نے روند دیا