خان پور (نامہ نگار ) ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ ملکی حالات غریب اور بے روزگاری کو کنٹرول کئے بغیر ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف نہیں لایا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر حکومت ترقی کے پہیے کو رواں رکھے۔