بھارت نے جعلی خبریں پھیلانے کیلئے ویب سائٹس بنائیں: یورپی ادارہ 

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی جانب سے جعلی خبریں پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو گمراہ کرنے کیلئے بھارت جعلی خبریں چلاتا رہا۔ یورپی یونین ڈس انفولیب ادارے نے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 15 سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو گمراہ کر رہا ہے۔ جعلی خبریں پھیلانے کیلئے 750 میڈیا ہاؤسز کو استعمال کیا گیا۔ جعلی خبریں پھیلانے کیلئے 10 سے  زائد جعلی این جی اوز استعمال ہوئیں۔ بھارت کے آپریشن کا مقصد پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا تھا۔ سابق صدر یورپی پارلیمنٹ کو جعلی این جی اوز کا سربراہ بنا کر پیش کیا گیا۔ جعلی این جی او کے ذریعے ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان پر الزامات لگائے جاتے رہے۔ جعلی خبریں پھیلانے کیلئے 550 ویب سائٹس بنائی گئیں۔ پاکستان کے خلاف ہیومن رائٹس کی جعلی تنظیموں کو فنڈنگ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن