ملتان (سپیشل رپورٹر) عدالت عالیہ ملتان بنچ نے گھر میں کام کرنے والی 13سالہ بچی کی برآمدگی کے لئے سی پی او ملتان کو ہدایات جاری کر دی ہیں عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گھروں پر کم عمر بچوں اور بچیوں سے کام لینا بھی قانوناً جرم ہے۔ کام پر بھیجنے والے والدین اور کام لینے والے دونوں اس کے ذمہ دار ہیں۔ سی پی او ملتان خاتون کی لاپتہ تیرہ سالہ بچی کی برآمدگی کو یقینی بنائیں اور بچی کو اکیس دسمبر کو عدالت عالیہ میں پیش کریں۔ عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے خاتون نسیم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی علیشبہ محمد اعظم کے گھر کام کرتی تھی اس دوران اس کی بیٹی کو حسن‘ شہزاد اور صفدر نے اغوا کر لیا ہے۔ اب اس کی بیٹی لاپتہ ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اس کی لاپتہ بیٹی کو برآمد کرایا جائے۔
سی پی او ملتان کو لاپتہ بچی 21 دسمبر تک بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم
Dec 10, 2020