ٹوکیو اولمپکس2021کیلئے نئے قواعدوضوابط کا اعلان 

ٹوکیو(یواین پی)کورونا کے باعث انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس2021 کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔عارضی پابندیوں کی وجہ سے بیلاروس کے صدر کی میگا ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے تمام فیڈریشنز اور کمیٹیز کو خبردار کیا ہے۔صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا کہ کوئی بھی ایتھلیٹ ٹوکیو میں وقت سے پہلے نہیں آئے گا اور نہ ہی زیادہ دیر رک سکے گا۔میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صرف وہی ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن کے مقابلے پہلے ہفتہ میں شیڈول ہوں گے۔تمام کھلاڑی اولپک ویلیج میں اپنے مقابلے سے صرف پانچ دن پہلے پہنچیں گے اور آخری میچ کے بعد کم سے کم وقت وہاں گزاریں گے۔

ای پیپر دی نیشن