نوم چومسکی نے بھارتی مذموم  عزائم بے نقاب کر دیئے

Dec 10, 2020

اداریہ

 معروف عالمی دانشور پروفیسر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت میں سیکولرازم کو خطرہ ہے۔ مسلمانوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں بدترین ظالمانہ حکمرانی قائم ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ بھی ہو سکتی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ ہوگی تو یہ خطے میں نہیں‘ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی۔ ایسی بھیانک صورتحال سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو وہ تنازعات طے کرانے ہونگے جو پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ کشمیری اپنے حقوق کی جدوجہد پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے گئے ہیں جبکہ بھارت ان کو دبانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور جا رہا ہے۔ ادھر بھارت میں کسانوں کی ہڑتال نے صورتحال بری طرح بگاڑ دی ہے۔ مودی سرکار مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کر رہی ہے۔ پوری دنیا کی تو جہ اس طرف ہے۔ ماضی کی طرح بھارت دنیا کی توجہ اس طرف سے ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف یا مقبوضہ وادی میں کوئی مہم جوئی کر سکتا ہے جس سے پاکستان کو باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ ادھر عالمی برادری تک نوم چومسکی کی آواز پہنچائی جائے جنہوں نے بھارت کے خوفناک عزائم کی نشاندہی کی ہے۔

مزیدخبریں