لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے فیصلوں کے پابند ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں جب وہ کہیں گئے استعفے پیش کر دیئے جائیں گے کیونکہ موجودہ حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مہنگائی، کرونا، اپوزیشن کے ناروا سلوک، بیروزگاری حکومت سے کسی بھی قابو نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر طرح کی پیشکش کی مگر عمران خان کے پاس سیاسی بصیرت نہیں ہے۔ اس لئے ملک تباہی کے کنارے پر جا پہنچا۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ استعفے دینا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو چلنے کیلئے حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتی مگر عمران حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں گھبراتی اور ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور 31 دسمبر تک سب کچھ سامنے ہوگا۔