لاہور والے اپوزیشن کی کال پر کان نہیں دھریں گے:محمودالرشید

لاہور( پ ر) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود لاہور ’’ ٹھنڈا ٹھار ‘‘ ہے۔اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں لاہور والے ان کی کال پرباہر نہیں نکلیں گے۔13دسمبر کو اپوزیشن کے غبارے سے رہی سہی ہوا بھی نکل جائے گی۔موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے میاں محمودالرشیدنے کہاکہ لاہور والے جب از خود نکلتے ہیں تو پورے ملک کوعلم ہو جاتاہے۔ 30اکتوبر2011ء کو عمران خان کی کال پرلاہور میں لاکھوں لوگ نکلے تھے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی سیاسی چال سے زیادہ اور کچھ نہیں۔اپوزیشن جماعتیں استعفوں کے معاملے پر کبھی متفق نہیں ہوسکتیں۔کورونا کے باوجود اپوزیشن کا جلسوں پر اصرار عوام دشمنی ہے۔پی ڈی ایم سیاسی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے۔احتساب سے بچنے کیلئے عوام کو ڈھال بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ لیڈرشپ بدعنوانی کے مقدموں سے اپنی جان بچانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو استعمال کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن