لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلی فون پر علامہ ضیااللہ شاہ بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، حاجی امدا د اللہ قادری ، علامہ میر آصف اکبرو دیگر رہنمائوں نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔