لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جامعہ احسن العلوم کے شیخ الحدیث مفتی محمد زرولی خان کی وفات سے علمی حلقے یتیم ہو گئے، مجلس احرار اسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری، کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ‘ میاں محمد اویس ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث، قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹرمحمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن احرار،قاری محمد قاسم بلوچ ، اور دیگر نے شیخ الحدیث مفتی محمد زرولی خان کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کا اہتمام بھی گیا گیا ۔قائد احرار سید عطاالمہیمن بخاری نے کہا ہے کہ عالم اسلام ایک بہت ہی بڑے دینی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں علماء محدثین ،طلباء کرام آپ کے شاگرصدقہ جاریہ ہیں۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ایک عالم کی موت دراصل نوع انسانیت کی موت ہے۔