ملک دشمن بیانیہ پٹ چکا‘ استعفوں سے فرق نہیں پڑے گا:ثانیہ کامران

لاہور(لیڈی  رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران اورجنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے کہاہے کہ اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ملک دشمن بیانیہ بُری طرح پٹ چکا ہے ، کرپٹ اپوزیشن پاکستان کی ترقی کو روکنے کے در پے ہے ، مجرمہ مریم صفدر کا چورن اب بکنے والا نہیں، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے اور اپنی خاندان کی کرپشن کو بچانے کے لئے لاہور کی عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتی۔، اپوزیشن اپنے آپ کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہے ،اپوزیشن کو عوام مسترد کرچکے ہیں، کرپٹ ٹولے کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، آل شریف کا پورا ٹبر اشتہاری قرار دیا جا چکا ۔

ای پیپر دی نیشن