اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے پی ڈی ایم کے استعفوں کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ کیونکہ مولانا سے استعفوں پر سودے بازی کر کے پتلی گلی سے نکلنے کا خطرہ ہے۔نواز شریف کی استعفے مولانا کی جمع کروانے کی تجویز کو رد کرنے کی واحد وجہ ہی یہی ہے کہ کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو مولانا پراعتماد نہیں ہے۔ کیونکہ مولانا کا ریکارڈ ہے کہ ن لیگ، مشرف اور پی پی دور میں یہ جماعتوں کو بلیک میل کر کے صرف چار یا پانچ سیٹوں پر بھی دو تیں وزارتیں اور اربوں کی ڈیل کر لیتے تھے۔ اگر مولانا کے ہاتھ میں درجنوں اراکین اسمبلی کے استعفے دے دئیے تو مولانا کہیں ان پر بھی ڈیلنگ نہ شروع کر دیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے استعفے اپنی قیادت کے پاس جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم نے واضح اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے این آر او کے علاوہ ہر ایشو پر ڈائلاگ ہو سکتا ہے۔ اور اگر اپوزیشن نے استعفے دئیے تو نئے ضمنی الیکشن کروا دئیے جائیں گے لیکن کسی قسم کی بلیک میلنگ نہیں مانی جائے گی
کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو مولانا فضل الرحمن پراعتماد نہیں ، عامر مغل
Dec 10, 2020