فتح جنگ ( نامہ نگار) ضلع اٹک میں شکار پر پابند ی محکمہ وائلڈ لائف اٹک کی کاروائی ،تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون،بیس شکاریوں کے چالان ،دو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کر لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب ضلع اٹک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کی ہدایت پر وائلڈ لائف انسپکٹرز نے جنگلی تیتروں کا غیر قانونی شکار کرنے والے بیس شکاریوں کے خلاف چالان کر کے سولہ شکاریوں سے دو لاکھ بارہ ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا جبکہ چار کے چالان کے فیصلہ ہونا باقی ہیں محکمہ وائلڈ لائف کے حکا م نے شکاری حضرات کو انتباہ کیا کہ غیر قانونی شکار سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔