ملک محمودخان گجراپنے دورکی عظیم شخصیت تھے، رب نوازگجرخانی

Dec 10, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)نمبردارموضع ونی تحصیل ٹیکسلاحاجی ملک محمودخان گجراپنے دورکی عظیم شخصیت تھے،کاروباری شعبے کے ساتھ ساتھ سیا سی میدان میںبھی مستقل مزاج شخصیت کے مالک تھے،مرحوم کی وفات سے موضع ونی تحصیل ٹیکسلاکے سیاسی سماجی حلقوںمیںجوخلاء پیداہواہے،وہ بمشکل پوراہوگا،ان خیالات کااظہارملک محمودمرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے راجہ رب نوا ز گجرخانی،پیرزادہ سیدسلطان شاہ کاظمی،حاجی ملک لیاقت علی،اورحاجی محمداکرم آف ٹھٹھہ خلیل ڈھوک دراب نے انکے صاحبزادے ملک ذیشان محمودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحاجی ملک نصیرالدین،ملک رفیق احمد،حاجی عارف جمیل گجر،حاجی سیف الرحمن خان،حاجی ملک عبدالرحیم آف بھڈانہ،حاجی ملک سعیدبہادرآف بھڈانہ بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں