بھارت میں تاریخی مسجد’’قوت الاسلام‘‘ کو شہید کرنے کی سازش تیار

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں بے جی پی کی انتہا پسند حکومت آنے کے بعد مسلمانوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر بابری مسجد کے بعد قطب مینار کمپلیکس میں واقع ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی۔ مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیا جائے۔ خیال رہے کہ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجد تاریخی قطب مینار کے نزدیک ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا۔ مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کمپلیکس میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی مورتیوں کو بحال کیا جائے اور ان کی پوجا کی اجازت دی جائے۔ درخواست کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...