لندن (نیٹ نیوز) عالمی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی مل گئی ہے۔ یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ پاکستان کی خصوصی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا۔ یورپی یونین سے مکمل انخلا کے بعد بھی پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کے لیے جی ایس پی پلس درجے والی مراعات حاصل رہیں گی۔ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو 3 سال کے لیے ڈیوٹی فری رسائی دیگا۔
برطانیہ یورپی یونین سے انخلا کے باوجود پاکستان کی خصوصی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا
Dec 10, 2020