اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دو کھرب کی سبسڈیز ریشنلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کو دو کھرب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ سبسڈیز ریشنلائز کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔ سبسڈیز ریشنلائز کرنے سے سالانہ 488 ارب سے زائد کی بچت ہو گی۔ بجلی کی کمپنیوں کو صرف غریب افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کو مخصوص انڈسٹریز سبسڈیز تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔ زیرو ریٹڈ سیکٹرز کی بجائے اصل برآمد کنندگان کو سبسڈی دی جائے گی۔ سبسڈی کا 50 فیصد بوجھ صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی۔ گندم اور چینی کی قیمت کے تعین اور خریداری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز ہے۔