قدرتی آفات سے بچاؤ کے پاکستانی منصوبے نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

گلگت بلتستان (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں دیہات کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے اور نقصان کا ازالہ کرنے والے ایک ہمہ گیر منصوبے کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے ’ورلڈ ہیبیٹیٹ گولڈن ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شمالی علاقوں کے کئی دیہات میں شروع کیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیٹلائٹ اور ڈرون تصاویر اور ڈیٹا سے بہت سے گاؤں کو درپیش خطرات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد کئی جگہ پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تاہم سب سے بڑھ کر دیہاتیوں کی بہت بڑی تعداد کو مناسب معلومات اور تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس طرح وہ اپنے گھروں، جانوں اور مال و متاع کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ منصوبے سے دیہات کو کلائمیٹ پروف بنایا گیا ہے۔ انتہائی غریب 50 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ زلزلوں، سیلاب، ماحولیاتی تباہی، برفانی طوفان اور تودے گرنے سے خود کو بچاسکیں۔ ورلڈ ہیبیٹیٹ نامی تنظیم کے سربراہ ڈیوڈ آئرلینڈ نے اس منصوبے کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...