آغا رفیع اﷲ‘ بشیر ورک‘ عظمیٰ بخاری‘ سمیع اﷲ خان نے بھی استعفے  جمع کرا دیئے

لاہور+ میاں چنوں (نمائندگان‘ نامہ نگاران) پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے میں تیزی آگئی۔ اراکین قومی سمبلی آغا رفیع اللہ، محمد بشیر ورک، اراکین صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان، صہیب احمد بھرت، راحیلہ خادم حسین، اختر حسین بادشاہ، محمد صفدر شاکر، بلال فاروق تارڑ، عنیزہ فاطمہ اور غزالی سلیم بٹ شامل ہیں۔ کئی ارکان نے ٹائپ شدہ استعفے سپیکرز اور قیادت کے نام بھجوائے۔ حالانکہ مستعفی ہونے کے لیے استعفیٰ ہاتھ سے لکھنے کی شرط ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پی پی 58 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل نے بھی اپنا استعفیٰ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اﷲ کو پیش کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے کے سپرد کردیا۔ جو پارٹی قیادت کو پیش کرینگے۔ میاں اعجاز حسین بھٹی نے این اے 117 ننکانہ1 سے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر کے ساتھ ذیلی حلقہ پی پی131 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق اوکاڑہ  کے ایک اور اہم لیگی رہنما صوبائی اسمبلی رکنیت سے مستعفی اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 190 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ نے اسمبلی رکنیت کا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا۔ نشست پارٹی کی امانت ہے  قیادت کے فیصلے کے مطابق مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ نوشہرہ ورکاں سے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 64 عرفان بشیر گجر نے استعفیٰ پارٹی قیادت کے حوالے کردیا۔ حلقہ این 84 سے ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 64 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنا استعفی رانا ثناء اللہ خاں کے حوالے کر دیا۔ خان گڑھ‘ چوک سرور شہید‘ میاں چنوں‘ محسن وال سے نمائندوں کے مطابق میاں چنوں  سے مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 208 رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے رانا بابر حسین نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے اراکین کے استعفیٰ اپنی پارٹی قیادت کو بھجوانے کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 268 چوک سرور شہید سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...