اسلام آباد(نا مہ نگار)نیب راولپنڈی نے ایک اور بڑی کا میابی حاصل کر لی ہے، سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم نے پلی بار گین کر لی۔ نیب ذرایع کے مطابق پلی بار گین پچاس ملین روپے کی گئی۔ پرنس سیلم نے 20ملین اور31ملین کے چیک جمع کرا دئیے ہیں ،چئیرمین نیب نے پرنس سیلم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کر لی ہے، حتمی منظوری کے لئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پرنس سلیم کو نیشنل بنک سے پچاس ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام ہے ،پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بنک سوست برانچ سے پچاس ملین کا قرض لیا۔
نیب راولپنڈی سے سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے پرنس سلیم کی پلی بار گین
Dec 10, 2020