پشاور، آکسیجن نہ ملنے پر احتجاج، وزیراعظم کا نوٹس، رابطہ کمیٹی کرونا کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں آکسیجن نہ ملنے سے کرونا کے 7 مریضوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں این سی او سی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کو پشاور میں اموات کی وجوہات، ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن