ترجمان موٹر وے کے مطابق پنڈی بھٹیاں موٹر وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔
پاکپتن اور گردو نواح میں حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔
ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد گلگت چترال شاہراہ کو ٹريفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
برف باری سے علاقہ مکین کئی مشکلات کا شکار ہیں۔ سرد موسم میں جلانے کے لیے لکڑی اور جانوروں کے لیے چارے کی بھی قلت ہوگئی ہے۔
مالم جبہ میں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد ٹھنڈ مزید بڑھ گئی۔