پی آئی اے نےتربت اورکوئٹہ کےلیےدوطرفہ پروازیں چلانےکااعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کےمطابق پی آئی اے کی کوئٹہ سے تربت کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کی جاری ہیں۔ پہلی پرواز 12بجے کوئٹہ سے تربت کیلئے روانہ ہوگی۔کوئٹہ سے تربت کیلئے ہفتہ وار2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گے۔
ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پروازیں شروع کرنےسے مسافروں کیلئے سفری سہولت میسر ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں
تربت، گوادر، جیونی اور گرد و نواح کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔کوئٹہ کےلیے کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں گی اور بہت جلد دیگر شہروں سے بھی گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔