پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکاون کی کمانڈ سنبھال لی

Dec 10, 2020 | 13:08

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکاون کی کمانڈ سنبھال لی۔ کموڈور عبدالمنیب کمبائنڈ ٹاسک فورس کے نئے کمانڈر تعینات کردئےگئے ہیں۔

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔ پاکستان نیوی کے کموڈور عبدالمنیب نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک ترکی کے پاس تھی۔ پاک بحریہ اس سے پہلے بھی 8مرتبہ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال چکی ہے۔

اس موقع پر کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ تقریب میں بحرین میں تعینات پاکستان اور ترکی کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں