برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ تجارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے، جرمن چانسلر

Dec 10, 2020 | 15:48

ویب ڈیسک

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے ساتھ نیا  تجارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے نیز انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی یونین برطانیہ کی ناقابل قبول شرائط مسترد کر دے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیان کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پر بات چیت قبل بدھ کو وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس میں کہا کہ برطانیہ کے ساتھ اب بھی نئے تجارتی معاہدے کا امکان ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں تجارتی مارکیٹ کی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ تجارتی مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں ، میں وعدہ نہیں کر سکتی لیکن ہم اس حوالے سے اب بھی کام کر رہے ہیں۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی یونین بلاک نے نئے تجارتی معاہدے کے حوالے سے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت جاری رہے گی ورنہ ہم مسابقت کے لیے غیرمنصفانہ شرائط کو ختم کردیں گے اور ہمیں اس سوال کا تسلی بخش جواب کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے  درمیان سال کے آخر تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو دونوں ایک دوسرے کے سامان پر درآمدی محصولات عائد کرسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں