وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہےـ وزیراعلی نے کہاکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور بھارتی فوج کا جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ، پاک فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔ عالمی برادری بھارتی فوج کی با ر بار بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لےـ