گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو ایشائی ترقیاتی بینک سے 3کروڑ7لاکھ ڈالرز سمیت مجموعی طور پر35کروڑ90لاکھ ڈالرز کی وصولیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں16کروڑ6لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب40کروڑ24لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر18کروڑ76لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب29کروڑ85لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ76لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب10کروڑ39لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک نے 17کروڑ ڈالرز سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں بھی کیں۔