نوکنڈی (آئی این پی) پاکستان نے ایران کے ساتھ ایک اور سرحدی راہداری کھول دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی راہداری نوکنڈی کے علاقے راجے میں کھولی گئی ہے۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے والد نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ نے کہا نیو راجے گیٹ سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ پیشرفت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے دورہ ایران اور وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی دلچسپی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ نیو راجے گیٹ کے افتتاح کے بعد مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرحد کے دونوں جانب آباد لوگوں کو سفری سہولیات بھی میسر ہونگی۔