پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام ’’ویلیوفارمنی‘‘کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ 

لاہور(نیوز رپورٹر)پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو سب آفس کراچی کے کانفرنس روم میں حکومت سندھ اوربلوچستان کے ایگزیکٹو ڈیپار ٹمنٹس کے افسران کے لئے’’ویلیوفارمنی‘‘کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔3روزہ ورکشاپ کا انعقاد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر کیاگیا۔ تربیتی ورکشاپ میں سندھ اوربلوچستان کے افسران نے شرکت کی۔افسران کو عوامی وسائل کو بہترین معاشی اور موثر طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں آگا ہ کیاگیا۔ورکشاپ کے شرکا کو’’ویلیو فارمنی‘‘کے حوالے سے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی تربیت دی گئی۔شرکاء کو آگاہ کیاگیا کہ سرکاری وسائل کا درست استعمال کرناوقت کا اہم تقاضا ہے اوراس ضمن میں پرفارمنس آڈٹ کے افسران کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو چیک اینڈ بیلنس کی نئی تکنیکس کے بارے میں بھی تربیت دی گئی۔ عوام سے متعلقہ اداروں میں تنظیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اورموجودہ حالات کے تقاضوں کے تناظر میں ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ورکشاپ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ٹیکس دینے والوں کی رقم کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو نئے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...