عارف والہ (نوائے وقت رپورٹ) عارف والہ میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہونے پر مخالفین نے نوجوان کو والد کے سامنے قتل کر دیا۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عارف والا میں کرکٹ کے تنازعہ پر قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقتول نوجوان کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔
عارفوالہ: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ نوجوان والد کے سامنے قتل
Dec 10, 2021